وزیر اعظم نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا
IMRAN KHAN

وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو انجیکشن لگا کر ملک میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔
اسلام آباد(بھیرف نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویڑن پر براہ راست نشر کیا گیا۔اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ چین سےپانچ لاکھ ویکسین ملنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ تمام صوبوں میں ویکسین کی منصانہ تقسیم ہوگی۔ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک پہننا بہت ضروری ہے۔ وبا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا، ویکیسن آنے کے باوجود وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔ امریکامیں چارلاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں کو کھول دیا ہے اور اب اسپتالوں کو بھی عام مریضو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *