پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے چاہے الٹا لٹک جائے این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم بڑے ڈاکوو¿ں سے کسی قسم کی مفاہمت نہیں کروں گا، عمران خان
ZANJANI NEWS

کوٹلی(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے یا الٹا لٹک جائے اسے این آر او نہیں دوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی سوچ اور نظریے کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کےلیے تیار ہوں، لیکن میں کبھی بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دوں گا اور ڈاکوو¿ں سے کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، یہ غلط ہوگا کہ چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈالوں اور بڑے ڈاکوو¿ں کو این آر او دوں، لہذا میں ایسا نہیں کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو پیش کش کی کہ آپ نے جدھر بھی لانگ مارچ کرنا ہے کریں، میں اس کے لیے آپ کی مدد کروں گا، لیکن آپ اگر الٹا بھی لٹک جائیں تب بھی این آر او نہیں دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *