کورونا ویکسی نیشن مراکز کے لیے 200 پولیس افسران و اہل کار تعینات

کراچی(زنجانی نیوز) شہر میں قائم کیے جانے والے کووڈ 19 ویکسی نیشن کے مراکز کی سیکیورٹی کے لیے 200 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کر دیا گیا جو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

pak police

اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا کہ تعینات کیے گئے عملے کو سیکیورٹی کی مکمل بریفنگ دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو اچھے اور بہتر انداز میں کنٹرول کرسکیں جبکہ ویکسی نیشن مراکز کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ ایسٹ زون میں مجموعی طور پر 76 ، ویسٹ زون میں 63 اور ساو?تھ زون میں 61 پولیس افسران و اہل کاروں کو ان مراکز پر تعینات کیا گیا جبکہ اسپتالوں سمیت جن مقامات پر کووڈ 19 ویکسی نیشن کو اسٹور کیا گیا ہے سیکیورٹی کے حوالے سے ان مقامات پر بھی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ زون کے 2 ڈسٹرکٹ میں مجموعی طور پر 52 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 33 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 19 پولیس افسران و اہل کاروں کو تعینات کیا گیا، اسی طرح سے ایسٹ زون کے 3 ڈسٹرکس میں مجموعی طور پر 76 پولیس افسران و اہل کاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں 21 ، ڈسٹرکٹ ملیر میں 24 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 31 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ساو?تھ زون کے 2 ڈسٹرکٹ میں مجموعی طور پر 43 پولیس افسران و اہلکاروں کو ویکسی نیشن کے مراکز کی سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ساو?تھ میں 18 جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں 25 افسران و اہلکاروں شامل ہیں ان خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔کورونا ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ، 979 ورکرز کو ویکسین لگادی گئی دریں اثنا کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 979 ورکرز کو ویکسین لگادی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی کے خالق دینا ہال میں 108 اور جناح اسپتال میں 34 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی، ضلع شرقی کے ڈاو¿ اسپتال میں 102، ضلع غربی کے قطر اسپتال میں 75، ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 36، لیاقت آباد اسپتال میں 113، نیو کراچی اسپتال میں 14، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں 37 اور ضلع ملیر میں 145 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ حیدرآباد میں 129 اور شہید بے نظیر آباد میں 186 ورکرز کو پہلی ویکسین لگانے کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *