خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس
ZANJANI NEWS

کراچی(زنجانی نیوز) خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے زرینہ کالونی میں قبرستان کے قریب قائم ایک گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو لوہے کا پائپ سر پر مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جمال خان کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر تقریباً 65 برس تھی، اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ صبح ناشتے پر جمال خان کی اپنے بیٹے شاہد سے تکرار ہوئی تھی جوکہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور اسی دوران مشتعل ہوکر شاہد نے لوہے کی راڈ سے جمال کے سر پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد شاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ ملزم شاہد کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *