راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکارفہیم اشرف 78 اور بابراعظم 77 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ZANJANI NEWS

راولپنڈی(اسپورٹس نیوز) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔ڈین ایلگر 15 رنز کر آو¿ٹ ہوئے تو حسن علی نے اگلی ہی گیند پر وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔ فاف ڈپلسی اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ ایڈن مارکرم نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے وہ 32 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2، نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے، یہ ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راو¿نڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *