کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی
ZANJANI NEWS

مظفرآ باد(بیورو بیورو رپورٹ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کی نشست پر ایک کٹھ پتلی ہے تاہم کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کو جواب نہیں دے سکتے، موجودہ وزیراعظم کے دور میں مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا، حکومت مشرف فارمولہ پر چل رہی ہے تاہم آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین حملہ ہوا لیکن وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کہا میں کیا کروں، مودی کو فاشسٹ کہتے ہیں اور ان کے الیکشن جیتنے کی دعا بھی کرتے ہیں، اگر کوئی ایک پیج پر ہے تو وہ مودی اور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے تاہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *