گیڈر کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے مودی کی موت آئی ہے تو اس نے کشمیر کا رخ کرلیا، ڈاکٹر فاروق ستاراگر ہم نے کشمیر کو آزاد نہ کرایا تو پورا پاکستان خشک ہوجائے گا، حیدرآباد میں یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاءسے خطاب
ZANJANI NEWS

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ گیڈر کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے مودی کی موت آئی ہے تو اس نے کشمیر کا رخ کرلیا اگر ہم نے کشمیر کو آزاد نہ کرایا تو پورا پاکستان خشک ہوجائے گا۔حیدرآباد میں کوہ نور چوک سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ اگر ہم آزاد ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ کشمیری بھائیوں کو بھی آزاد کرائیں ، ہم نے ہی ملک بنایا تھا اور لاکھوں مسلمانوں نے اس لئے قربانی نہیں دی تھی کشمیر کو چھوڑ دیں ، کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج جس طرح نہتے بےگناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے اس پر کوئی بھی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا کشمیر ی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں جس طرح پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جگہ جگہ احتجاج ہورہا ہے اسی طرح پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں خاص طورپر کشمیریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ان ممالک میں بھرپور احتجاج کریں تاکہ کشمیر کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایاجاسکے کشمیر کی آزادی کےلئے ہمیں اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنا چاہئے ، آنے والے دنوں میں لڑائیاں پانی پر ہوں گی اور پورے برصغیر کا پانی کشمیر کے پاس ہے کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس خطے کے امن کےلئے خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کےلئے خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *