شیخوپورہ میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع
ZANJANI NEWS

شیخو پورہ(بیورور پورٹ) نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق شیخورہ کے علاقے نیشنل فیڈ مل فیصل آباد روڑ پر مسافروین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم 5 افراد زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے، جب کہ 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور تاحال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *