بھارت میں گلیشیئر پھٹنے سے ہولناک سیلاب، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ شدریا میں طغیانی سے آس پاس کا پورا علاقہ زیر آب آگیا
ZANJANI NEWS

اتراکھنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہمالیائی گلیشیئر اچانک پھٹ کر دریا میں گر گیا جس سے ہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی جو آ پاس کے گھروں کو بہا لے گیا جب کہ چیف سیکرٹری نے سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے تپوون میں اچانک گلیشیئر کے پگھل کر گرنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہے، دھولی ندی نے بڑے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے اور بھپرا ہوا پانی راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں کئی گھر تباہ ہوگئے اور سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ضلع میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور انتظامیہ لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔ دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے اور چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہے، سیلابی ریلے کے ڈیم سے ٹکرانے پر ڈیم کے دروازوں کو کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ادھر اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے سیلابی ریلے میں 150 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم ابھی تک درست اعدد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی تھی تاہم اب بہاﺅ کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے۔سیلابی ریلے کے باعث قریبی علاقے میں زیر تعمیر ٹنل کے اندر 16 مزدور پھنس گئے جنہیں امدادی کارکنان نے ریسکیو آپریشن میں بحفاظت نکال لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *