لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاریسرچ آپریشن میں آرمی ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں
ZANJANI NEWS

اسکردو(نیوزڈیسک) دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔میڈیاکے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھی گزشتہ 2 روز سے لاپتہ ہیں، کے ٹو کی 8 ہزار سے زائد میٹر بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے، جس کی وجہ سے لاپتہ کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لئے آج دوبارہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، اس کے لئے 4 مقامی کوہ پیما بھی تعاون کررہے ہیں جب کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کو 7 ہزار میٹر سے بلندی پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لئے آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا، علی سدپارہ اور دوسرے کوہ پیماو¿ں کی خیریت سے واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *