سندھ حکومت کا بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا
ZANJANI NEWS

کراچی(زنجانی نیوز)سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا۔ عباسی شہید اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انتظامی کنٹرول بھی محکمہ صحت کو دینے کی تجویز ہے۔اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ہر 15 روز میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی جب کہ سندھ حکومت کی کمیٹی تین ماہ میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *