ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین و قانون کے عین مطابق ہے، شاہ محمودقریشی
ZANJANI NEWS

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سیاست پر ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے بیان کو آئین و قانون عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کررہی ہے، پاک فوج کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوچکا جو ڈوزئیر ہم نے دنیا کے سامنے رکھا اس میں ناقابل تردید شواہد ہیں، اپوزیشن جان بوجھ کراداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے، اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے، قیاس آرائیوں کی بنیاد پراداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سیاست پر ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے بیان کو آئین و قانون عین مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واضح کر چکا ہوں کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل بابر افتخار درست کہہ رہے ہیں کہ ا±ن کی ذمے داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، ہم نے جو ڈوزئیر دنیا کے سامنے رکھا اس میں ناقابل تردید شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شواہد پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والوں سے متعلق ہیں، اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ ای یوڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارت کو پوری طرح بے نقاب کردیا،اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، مشرقی سرحد پر بار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہماری پوسٹس کو، جوانوں کو اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جو لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں وہ ملکی مفادات کا تحفظ نہیں کر رہے، مظفرآباد میں جلسوں میں کہنا کہ کشمیر کا سودا کردیا کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کا فائدہ بھارت کو ہوگا، پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھے، ہم نے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد سے کئی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان بوجھ کراداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے، اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے، قیاس آرائیوں کی بنیاد پراداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *