نیب نے سردار محمد بخش مہر کے خلاف انکوائری بند کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے محمد بخش مہر کی انکوائری سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی
ZANJANI NEWS

کراچی(زنجانی نیوز)نیب نے عدالت کو بتایا کہ سردار محمد بخش مہر کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما ایم این اے سردار محمد بخش مہر پر نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ محمد بخش مہر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔ نیب نے پیپلز پارٹی ایم این اے کو کلین چٹ دے دی۔ پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمد بخش مہر کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ محمد بخش کے خلاف انکوائری ختم کرنے کیلئے معاملہ چیئرمین نیب جو بھیج دیا ہے۔ چیئرمین نیب کے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے محمد بخش مہر کی انکوائری سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *