سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کا پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ
ZANJANI NEWS

حیدرآباد(زنجانی نیوز)سابق وزیر بلدیات ایم پی اے جام خان شورو نے پی ڈیم ایم کے جلسے کے موقع پر پی ڈی ایم کے قائدین کے اعزاز میں شورو گوٹھ میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماﺅں کو انتظار کرنا پڑا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بذریعہ ایم نائن موٹروے جامشورو پہنچے تو ان کاپرجوش استقبال کیا گیا جہاں سے وہ ایک بڑے قافلے کے ساتھ شورو ہاﺅس آئے جہاں جام خان شورو نے پی ڈی ایم کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، بلاول بھٹو زرداری، شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر رہنماءپہلے ظہرانے میں پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن چونکہ سجاول سے حیدرآباد آ رہے تھے اور انہیں پہنچنے میں تاخیر ہوئی اس لئے سب رہنماﺅں کو ان کا انتظار کرنا پڑا، اس دوران بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماءملک کی موجودہ صورتحال، سینٹ کے انتخابات کے بارے میں جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے تبادلہ خیالات کرتے رہے، نوید قمر شاہ، شیریں رحمن، نثار کھوڑو اور دیگر رہنماءبھی پی ڈی ایم کے قائدین کا استقبال کرنے کے لئے شورو ہاﺅس میں موجود تھے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *