مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
ZANJANI NEWS

اسلام آباد (بیرونیوزڈیسک) جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ،علما کا مطالبہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ان بورڈوں کا بھی وہی حال ہوگا جو مشرف کے مدرسے بورڈ کا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران باہر کے غلام اور ایجنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے، وفاق کے زمہ داران مدارس کا تحفظ کریں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وفاق المدارس اگر مدارس کا تحفظ نہیں کرسکتی تو جمعیت علما اسلام مدارس کا تحفظ کرے گی،مدارس کے تحفظ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی مدارس کی چوکیدار ہے،وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے اس کے علاوہ اور کوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ علما کرام سے مشاورت کے بعد حکومت کے اس اقدام کے خلاف بڑا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لیں نہیں تو ملک بھر کے مدارس کے طلبا سڑکوں پر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *