ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
ZANJANI NEWS

کراچی (زنجانی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،ملک میں مہنگائی کے ذمہ داروں کو عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *